گلدستہ

by Other Authors

Page 119 of 127

گلدستہ — Page 119

119 سالگرہ کیسے منائیں ماں۔آج آپ نے مجھ سے سالگرہ کے بارے میں بہت سے سوال کئے تھے اُس وقت میں کچھ مصروف تھی آئیے اب میرے پاس بیٹھے ہیں نہ صرف صبح کئے ہوئے سارے سوالات کا جواب دوں گی بلکہ ابھی اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال آئے تو وہ بھی پوچھ لیں۔پہلی بات تو یہ کہ اگر ہمارے پاکس محدود تعداد میں کوئی چیز ہو اور ایک ایک کر کے ختم ہو رہی ہو تو کیا ہم خوش ہوں گے مثلاً لفافے میں سے ٹافیاں یا بٹوے میں سے روپہلے۔یہی حساب عمر کے سالوں کا ہے عمر محدود ہے جو سال گزرتا ہے ہماری عمر کا ایک سال کم ہو جاتا ہے اس میں خوشی کی کوئی بھی بات نہیں جو ہم پارٹیاں کریں کیک کھائیں ، تھے وصول کریں۔دوسری بات آپ نے یہ پوچھی تھی کہ عیسائی ہندو، پارسی اور اکثر مسلمان ساری دنیا میں سالگرہ مناتے ہیں تو ہم کیوں نہیں مناتے اس کا جواب یہ ہے کہ حدیث شریف میں لکھا ہے جو شخص جس قوم کے طور طریقے اپنائے گا اُسی میں شامل سمجھا جائے گا۔جیسے اگر ایک گروہ میں عیسائیوں کے تین خداؤں کو ماننے والے موجود ہوں۔۔ایک گروہ میں ہندوؤں کے بتوں کو ماننے والے، ایک گردہ ہیں، اللہ تعالٰی کو مانے والے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے والے موجود ہوں تو آپ یقینا اس گروپ میں حاضر ہونا پسند کریں گے جو آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم کا گروپ ہو گا۔اس گروپ میں شامل