گلدستہ

by Other Authors

Page 100 of 127

گلدستہ — Page 100

100 حضرت علی کی وفات بچہ : آپ ہر مسئلے پر سب سے انوکھی بات بتا دیتی ہیں۔جسے اسکول میں بھی کوئی نہیں مانتا۔مثلاً میں کہتا ہوں۔حضرت عیسی فوت ہو گئے۔تو کوئی بھی میری بات نہیں مانتا۔نہ عیسائی نہ مسلمان۔ایک لڑکا تو یہ بھی کہہ رہا تھا کہ حضرت عیسی کو اللہ پاک نے آسمان پر اٹھا لیا جبکہ تمہارے نبئی زمین میں دفن ہوئے۔ماں :۔بات شروع کرنے سے پہلے اگر آپ کچھ دلائل یاد کر لیں اور قرآن پاک اور حدیث مبارکہ کے حوالے سے بات کریں تو کم علم لوگوں کے دل سے بنائی ہوئی کہانیاں آپ کو پریشان نہ کریں۔بچہ :۔تو مجھے سب سے پہلے قرآن پاک سے ایسی دلیل بتائیں جس کے آگے کوئی بات نہ ٹھہرے۔ماں یہ حضرت عیسی علیہ السلام بھی ہماری طرح انسان تھے۔کھاتے پیتے تھے۔سوتے جاگتے خوش رہتے۔غم اٹھاتے۔ان پر سب انسانوں کی طرح خدا تعالی کا قانون لاگو ہوتا ہے وہ زندہ بھی رہے اور وفات بھی پائی۔اللہ تعالیٰ حضرت عیسی علیہ السلام کے ذکر میں فرماتا ہے کہ : - وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدٌ أَمَّا دُمْتُ فِيهِمْ ۚ فَلَمَّا تَوَفَّيَتَنِي كنت انت الرقيب عَلَيْهِم ( المائده : ۱۸۸)