گلدستہ — Page 99
49 قرآن پاک میں لفظ خاتم النبیین جہاں استعمال ہوا ہے وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت ظاہر کرنے کے لئے آیا ہے کہ آپ تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ہیں۔مگر روحانی اولا د رکھتے ہیں۔نبیوں میں سے افضل ترین ہیں۔آپ پر مکمل شریعت نازل کی گئی۔جتنے بھی کمالات نبوت کے ہو سکتے ہیں آپ میں جمع ہیں آپ کی اطاعت اور غلامی میں آپ کی روحانی اولاد دین کی اصلاح اور خدمت دین کا کام رہنے دنیا تک کرتی رہے گی۔ہم ہوئے خیر اتم تجھ سے ہی اسے خیر رسلی تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے پہ : جزاکم اللہ اب میری سمجھ میں پوری بات آگئی۔میں اپنے دوستوں کو بھی سمجھانے کی کوشش کروں گا۔آپ بھی دعا کریں کہ وہ بھی اس مسئلہ کو بہتر طور پر جان لیں۔ماں بہ ضرور خدا کرے کہ ہر مسلمان اس مسئلہ کو بہتر طور پر سمجھ جائے۔آؤ درود شریف پڑھیں۔اللهم صل على محمد و آل محمد وبارك وسلم انك حميد مجيد