گلدستہ — Page 82
At شهر بنا دیا دنیا کے کئی ملکوں میں احمدیوں کو بھیجا کہ وہاں جا کر بتائیں کہ جس مسیح کو آنا تھا وہ آگیا ہے۔دوسرے ملکوں میں ہوت الحمد بنوائیں جیسے ہم اردو بولتے ہیں ویسے دوسرے ملکوں میں دوسری زبانیں بولی جاتی ہیں کئی دوسری زبانوں میں قرآن پاک کے ترجمے کہ وائے۔آپ نے بہت محنت سے کام کیا دُنیا میں احمدیوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی پھر ایسا ہوا کہ بہت زیادہ محنت کرنے سے آپ کی صحت کمزور ہوگئی پھر ایک دفعہ دشمن نے چاقو سے حملہ کر دیا اس سے بھی کمزوری ہوگئی آخر کار حضرت مسیح موعود آپ پر سلامتی ہو) اور ساری جماعت کا یہ پیارا مصلح موعود ( اللہ آپ سے راضی ہو) اپنے خدا کے پاس چلا گیا۔صدی سو سال کو کہتے ہیں اس میں سے ساڑھے اکیا دن سال یعنی آدھی صدی حضرت مصلح موعود خلیفہ رہے اور جماعت کو بہت آگے بڑھایا۔خدا آپ کے درجات بلند کرے۔آمین۔خدا تعالیٰ جن کاموں کو شروع کرتا ہے وہ تو چلتے رہتے ہیں۔ہماری جماعت اس دن بہت اداس تھی۔مگر خدا تعالیٰ نے ساری جماعت کو ایک تحفہ دے کر خوش کر دیا اور یہ تحفہ تھا ایک مسکرانے والا بچوں کو پیار کرنے والا خلیفہ حضرت مرزا ناصر احمد" (فور اللہ مرقدہ) جو حضرت مسیح موعود کے بعد تیسرے خلیفہ نے آپ حضرت مصلح موعود کے بڑے بیٹے تھے۔آپ نے تیرہ سال کی عمر میں سارا قرآن کریم یاد کر لیا تھا جب بڑے ہوئے تو لندن جاکر تعلیم حاصل کر لی۔قرآن کریم اور دین کی بے شمار کتابیں پڑھ لیں اور خدا تعالیٰ سے وعدہ کیا کہ میں ساری زندگی دین کے کام کروں گا۔آپ ربوہ میں کالج کے پرنسپل تھے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو پہلے ہی سے بتایا ہوا تھا کہ ایک بیٹے کا بیٹا یعنی پوتا بڑا آدمی بنے گا۔اللہ پاک نے اپنے وعدے پوے کئے اور ہماری جماعت کو تیسرے خلیفہ ملے۔آپ کو پتہ ہے کہ جب کوئی بچہ پاس ہوتا ہے تو حضور کو خط لکھتا ہے یہ حضرت مرزا ناصر احمد ہی نے تو کہا تھا تا کہ