گلدستہ — Page 71
حضرت علی کرم اللہ وجہہ ایک دفعہ مکہ میں ایک ایسا واقعہ ہوا کہ جو نہ اُس سے پہلے کبھی ہوا اور نہ اس کے بعد ہوا۔اور واقعہ تھا مکہ کے ہاشمی قریشی خاندان میں ایک بچے کی پیدائش ہو خدا تعالیٰ کے پاک گھر خانہ کعبہ میں پیدا ہوا۔اس زمانے میں دن تاریخیں یاد رکھنے کا رواج تو بہت تھا مگر سن کی بجائے وہ کسی بڑے واقعے سے بڑی بڑی باتیں اور کھتے۔اس بچے کا نام اس کے والد حضرت ابو طالب نے زید ، والدہ حضر فاطمہ بنت اسد نے حیدر اور پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رکھا۔اور پیدائش کے لئے عام الفیل والے واقعہ سے تقریباً تیس سال بعد یاد رکھا گیا۔عام الفیل تو آپ کو پتہ ہے۔ایر ہ جب ہاتھی لے کر مکہ پر حملہ کرنے آیا تھا ائس سال کو کہتے ہیں۔اس طرح جب یہ بچہ ہوا تو ہمارے پیارے آقا کی عمر تیس سال ہوگی کیونکہ ہمارے آقا کی پیدائش عام الفیل والے سال میں ہوئی تھی۔ننھے منے علی کی چند بہنیں اور دو بھائی تھے اور اُن دنوں حضرت ابو طالب کے پاس روپے پیسے کی کچھ کمی تھی۔ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی ہو چکی منفی حضرت خدیجہ کو خدا تعالیٰ نے بہت کچھ دے رکھا تھا۔آپؐ کا پہلا بیٹا فوت ہو گیا تو آپ اس کو بہت یاد کرتی تھیں۔پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے چچا سے کہا کہ اگر آپ علی ہمیں دے دیں تو ہمارے گھر میں کافی رونق ہو جائے گی۔دل میں یہ بھی تھا۔کہ چچا کا ہاتھ تنگ ہے۔جب خود پیارے آقا چھوٹے سے تھے تو چچانے اپنے بچوں نے