گلدستہ — Page 111
川 رشتہ داروں کی طرح یاد کرتا ہو۔اور یہ سب کچھ میرے پیارے آقاصلی للہ علیہ وسلم میری روح آپؐ پر فدا ہو۔آپ کا سرمایہ ہے۔پھر ہم کیسے حضرت عیسی کو زندہ مان لیں۔غیرت کی جا ہے عیسی زندہ ہو آسمان پر مدفون ہو زمیں میں شاہ جہاں ہمارا حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام میں فرماتے ہیں : وہ اعلی درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا یعنی انسان کامل کو وہ ملائیک میں نہیں تھا۔نجوم میں نہیں تھا۔قمر میں نہیں تھا۔آفتاب میں بھی نہیں تھا۔وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا۔وہ لعل اور یا قوت اور زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا۔غرض دو کسی چیز ارضی و سمادی میں نہیں تھا۔صرف انسان میں تھا یعنی انسانِ کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے سیدو مولى سيد الانبيا وستد الاخیار محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔