گلدستہ — Page 98
٩٨ بعد کوئی نبی نہیں۔اب یا تو امت میں سے کوئی ایک عالم تلاش کریں جس کا علم حضرت باشد سے زیادہ ہو یا یہ معنی مان لئے جائیں۔اور سوچنا چاہیئے کہ بعد کا مفہوم کیا ہے۔اُمت کے علماء نے تیرھویں صدی تک بعد سے مراد میرے خلاف مجھے چھوڑ کر، میری شریعت سے ہٹ کر کئے ہیں۔اب یہ بات واضح ہوگئی۔کہ کوئی نبی نہیں آئے گا جو میرے خلاف ہو۔مجھے چھوڑ کر آئے میری شریعت سے ہٹ کر آئے اور قرآن کریم نے اس بات کی وضاحت کی ہوئی ہے۔سورہ جاثیہ کے شروع میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کی آیات کے (یعنی ان کو چھوڑ یا علاوہ ہٹ کر) وہ کس چیز پر ایمان لائیں گے۔جو یہاں قرآن میں بعد کے معنی ہیں وہی حدیث میں ہوں گے اور پھر یہ بھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد آنے والے کی خبر بھی دی زینتیجہ یہ نکلا کہ میرے بعد کوئی شریعی نبی نہیں ہو گا جیسے بیسیوں علماء مانتے ہیں میرے ور بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔اس لئے کہ آپ نے خلافت کی پیش گوئی بھی فرمائی تھی۔میرے بعد اس شان کا نبی نہیں ہوگا۔میری اتباع کے بغیر نبی نہیں ہوگا اور اس کی تائید قرآن کریم بھی کرتا ہے ) بچہ : اس کا مطلب ہوا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں اور ماننے والوں میں نبی آسکتا ہے جو اُن کے دین کو پھیلائے۔ماں یہ امید ہے اب آپ کے ذہن میں کوئی انھین نہیں رہی ہوگی میں خلاصہ کر کے ایک دفعہ پھر آپ کو سمجھا دیتی ہوں۔