گلدستہ — Page 83
۸۳ بچے خوب شوق سے پڑھیں اور جب اچھے نمبر لے کر پاس ہوں تو حضور کو خط لکھیں آپ کو طالب علموں سے بڑا پیار تھا۔اسی لئے آپ کہتے کہ جو بچہ ذہین ہو اُ سے خوب پڑھاؤ اور ذہین بنانے کے لئے سویا بین کھانے کو کہا۔آپ نے دیکھا کہ جماعت کو بنے ہوئے سو سال ہونے والے ہیں تو اس کے لئے خوشی منانے کا پروگرام بنایا جس کو صد سالہ جوبلی پروگرام ، کہتے ہیں اور ساتھ ہی یہ فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی جماعتوں کا خوشی منانا یہ ہوتا ہے کہ وہ اچھی اچھی باتیں سیکھیں۔اچھی باتیں بولیں اچھی باتیں پڑھیں اور اچھی باتیں دوسروں کو سکھائیں۔حضرت مرزا ناصر احمد کے بعد خدا تعالیٰ نے ہمیں ایک اور نعمت دی ہیں ایک اور امام دیا۔ہمارے موجودہ پیارے امام حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد یہ بھی حضرت مصلح موعود کے بیٹے ہیں آپ نے ربوہ اور لندن ہیں۔سے تعلیم حاصل کی۔جب آپ چھوٹے سے تھے گھر میں ہر وقت دینی باتیں سنتے آپ کی والدہ حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ مرحومہ لینہ کا بہت کام کرتیں۔ان کے گھر پر ہی اجلاس ہوتا آپ کو بچپن ہی سے جماعت کی خدمت کا شوق ہو گیا۔آپ اپنا سارا وقت لوگوں کے کاموں اور جماعت کی خدمت میں گزارتے۔دراصل آپ کو ہومیو پیتھی جو چھوٹی چھوٹی میٹھی دوائی کی گولیاں ہوتی ہیں کا علم آتا ہے۔آپ کے پاس مریض آتے تھے آپ ان کا علاج کرتے بغریبوں کی خدمت کر کے خوش ہوتے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی وفات کے بعداللہ تعالیٰ نے آپ کو امام بنایا۔آپ نے اپنے امام کو دیکھا ہو گا۔چہرے پر خدا کی محبت کا نور ہے اور مسلم تو اتنا ہے کہ بے حساب بچو ! آپ کو علم ہے کہ آج کل ہمارے امام ہم سے بہت دُور لندن میں رہتے ہیں۔ہم بھی اداس ہیں اور وہ بھی اداس ہیں ہم کو چاہئے کہ ہم دعا کریں کہ خداتعالی ہمارے پیارے امام کو صحت اور