گلدستہ

by Other Authors

Page 121 of 127

گلدستہ — Page 121

درست نہیں ہوسکتی۔پھر اس پرعمل کرتا ہے کار ہے۔لوگ سالگرہ اس و نہیں مناتے کہ الہ تعالیٰ خوش ہو گا بلکہ اس لئے کہ دنیا والے کیا کہیں گے یا فلاں فلاں مناتا ہے تو ہم کیوں نہ منائیں۔آپ نے سوچا کہ سالگرہ پر خرچ کیا ہوا پیسہ ایک طرح سے ضائع ہی ہوا یہی کسی بہتر مصرف میں لایا جائے ملا دین کی خاطر یا کسی غریب کی مدد کی خاطر بہت ثواب ہوگا سب بچتے تو سالگرہ نہیں منا سکتے۔کئی غریب بچے دیکھ دیکھ کر ترستے ہیں جو پہلے ہی غریب سے اُس کا دل دکھانا عقل مندی نہیں ہے۔بچہ۔اگر امیر ہوں اور روپیہ پیسہ ہو تو الگرہ منا سکتے ہیں ؟ ماں۔یہ کیسا سوال ہے جو غریب ہیں اور منا ہی نہیں سکتے وہ نہ منائیں تو کتا ثواب ہو گا اور جو امیر ہیں روپیہ پیسہ رکھتے ہیں مگر اپنے پیارے حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و سلم کے طریق پر چلنے کا ثواب حاصل کرنے کے لئے نہ منائیں ہیں تو اصل ثواب ہے۔سادگی اپنانے کے بڑے فائدے ہیں۔سادہ رہیں گے تو خوش دلی کے ساتھ نیک کاموں میں روپیہ خرچ کر سکیں گے۔بچہ ، پھر میں سالگرہ کا دن کیسے مناؤں ؟ مال۔وہ دن منائے جاتے ہیں جو دینی یا قومی اہمیت رکھتے ہوں۔پیدائش کی تاریخ ہر سال آئے گی جیسے باقی دن ویسے وہ دن۔مگر اللہ تعالیٰ کا شکر ستر در ادا کریں کہ اس نے بخیر و عافیت سال گزارا۔اگلے سال پہلے سے بہتر گذارنے کے لئے دعا کریں۔بہت صدقہ دیں۔کسی غریب کی مدد کرین ، اور دعا کریں کہ زندگی میں ہر آنے والا دن گذرنے والے دن سے زیادہ کامیاب ہو۔میں بھی سب احمدی بچوں کے لئے یہی دعا کرتی ہوں