گل

by Other Authors

Page 70 of 102

گل — Page 70

70 وظیفے دیئے۔دوسرے مذاہب کے ماننے والوں سے بھی اچھا سلوک کیا۔حضرت عمر بہت سادہ رہتے اور سادگی پسند کرتے تھے۔آپ دس برس خلیفہ رہے پھر آپ شہید کر دئیے گئے۔آپکی شہادت کا واقعہ سنیں۔ہوا یوں کہ ایک غلام فیروز ابولولو نے حضرت کی خدمت میں اپنے مالک کی شکایت کی۔حضرت عمر نے مالک کے حق میں فیصلہ دیا۔ابولولو اے دن آیا اور حضرت عمر پر اس حالت میں کہ آپ نماز پڑھ رہے تھے وار کر کے زخمی کر دیا۔انہی زخموں کی وجہ سے آپ تین دن بعد شہید ہو گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ بچو! جب آپ بڑے ہو کر حضرت عمر کے بارے میں کتابیں پڑھیں گے تو حیران رہ جائیں گے کہ وہ اتنے بڑے وسیع علاقے کے مسلمانوں کے خلیفہ تھے اور کس قدر خدا کو خوش کرنے کے مواقع تلاش کرتے رہتے تھے۔ایک دفعہ ایسا ہوا کہ مکہ میں سخت قحط پڑ گیا۔بارش نہ ہونے کی وجہ سے فصلیں نہ ہو ئیں تو جانوروں کو چارہ نہ ملاوہ بھی سوکھ گئے۔حضرت عمر سے لوگوں کی پریشانی دیکھی نہ جاتی تھی ساری رات رو رو کر دعا مانگتے اور دوسرے مسلمان ملکوں کے گورنروں کو خطوط لکھے کہ مدد کرو! مدد کرو! جب اناج کے قافلے آئے تو اپنی نگرانی میں اناج تقسیم کرایا۔مدینہ میں آپ نے ایک جگہ سب کا کھانا پکوانے کا انتظام کر رکھا تھا ایک جگہ کھانا پکتا اور ایک ہی جگہ کھایا جاتا۔ایک دفعہ میں تقریبا ئے ہزار مرد کھانا کھاتے اور ۵۰ ہزار عورتیں اور بچوں کا گھروں پر بھجوایا جاتا۔حضرت عمر بھی وہی کھاتے جو سب کھاتے۔ایک شخص نے ایک دن حضرت عمرؓ سے پوچھا کہ آپ تو بڑے صحت مند اور سرخ و سفید ہوتے تھے۔ایسے کالے کیوں ہو گئے تو آپ نے فرمایا کہ عرب کا ایک آدمی گھی ، گوشت کھایا کرتا تھا۔قحط کی وجہ سب چھٹ گیا۔اس لئے رنگ و