گل

by Other Authors

Page 6 of 102

گل — Page 6

6 پیش لفظ خدا کے فضل وکرم کے ساتھ " کونپل" اور " غنچہ" کے بعد احمدی بچوں کے نصاب کے سلسلہ کا تیسرا حصہ پیش کیا جا رہا ہے م دس سال کے بچوں کا تعلیمی وتربیتی نصاب ہے۔قرآن پاک کے پہلے پارے کے پہلے نصف حصے کے حضرت علامہ میر محمد اسحاق صاحب (خدا تعالیٰ اُن کو جنت کی اعلیٰ ترین نعماء سے نوازے) کے ترجمے کی شمولیت سے کتاب کی قدر و قیمت میں بیش بہا اضافہ ہو گیا ہے۔اس سے ماؤں کو یاد کرانے میں آسانی ہوگی۔إنشاء اللہ مستقبل کے معماروں کے ذہنوں کو دینی علوم سے منور کرنے کے لئے یہ سلسلہ نصاب شعبہ اصلاح و ارشاد اور شعبہ اشاعت کی مشترکہ پیش کش ہے۔