گل

by Other Authors

Page 45 of 102

گل — Page 45

45 نہیں ہو سکتا۔ارکانِ اسلام پانچ ہیں۔پہلا تو حید ہے دوسرا نماز پھر روزہ ، زکواۃ اور حج ہیں اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ نماز کتنی ضروری ہے۔قرآن مجید میں بار بار نماز پڑھنے کی تاکید ہے۔بچہ : آپ نے بتایا تھا کہ عربی میں نماز کو صلوٰۃ کہتے ہیں پھر میں نے غور کرنا شروع کیا تو صلوٰۃ لفظ قرآن میں بار بار آتا ہے۔ماں :۔آپ غور کریں تو یہ بھی نظر آئے گا کہ صلوۃ کے ساتھ نماز پڑھنے کے لئے لفظ نماز قائم کرنا آتا ہے۔اس کے بہت سے مطلب ہیں نماز پابندی سے پڑھنا۔نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا۔اور نماز کو شوق اور محبت سے پڑھنا۔نماز کے وقت کا کیسے پتہ چلتا ہے۔بچہ : بیت سے آواز آتی ہے، نماز کے لئے آؤ نماز کے لئے آؤ ماں :۔آپ کو یاد ہے تو سنا ئیں۔اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ أشْهَدُ اَنْ لا إلهَ إِلَّا الله۔أشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحمَّدَ ارَّسُولُ اللهِ۔اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدَ ارَّسُولُ اللهِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلَوَةِ۔حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ۔۔حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ۔الله أكبر الله أكبر۔لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ ماں :۔بیت سے بلاوا آتے ہی وضو کر کے بیت کی طرف جانا