گل — Page 44
44 - نماز بچہ : امی میری اچھی امی مجھے بیگ دلا دیجئے بہت خراب ہو گیا ہے ماں : اپنے پیارے بچے کو بیگ ضرور دلاؤں گی انشاء اللہ۔آپ کی اس بات سے مجھے خیال آیا کہ جو ہم نماز پڑھتے ہیں اُس کا مطلب بھی کچھ اسی طرح کا ہے۔اللہ میرے پیارے اللہ سب چیزوں کے پیدا کرنے والے اللہ مجھے معاف کر دے میری غلطیاں بخش دے مجھے دین اور دنیا کی اچھی اچھی چیزیں دے۔بچہ :۔آپ نے یاد کرایا تھا کہ نماز اسلام کا دوسرا رُکن ہے میں نے یاد تو کر لیا مگر پوری طرح سمجھا نہیں ہوں۔ماں :۔آپ جس کمرے میں بیٹھے ہیں اس کی چھت چار دیواروں پر رکھی ہے۔اگر ان میں سے کوئی دیوار نہ ہو تو چھت ڈالنا مشکل ہو جائے۔دیوار میں چھت کیلئے ضروری ہیں۔اسی طرح اگر کوئی ہال ہو جس کی چھت ستونوں پر رکھی ہو اگر کوئی ستون نکال دیں تو چھت کمزور ہو جائے گی۔یہ دیواریں اور ستون عمارت کا لازمی حصہ ہیں۔جس کے بغیر عمارت نہیں بن سکتی اسی طرح رکن جس کی جمع ارکان ہے مذہب اسلام کے ستون ہیں جن کے بغیر مذہب مکمل