گل — Page 26
26 قرآن مجید ماں: دل میں یہی ہے ہردم تیرا صحیفہ چوموں قرآن کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے بچہ : آپ ہر وقت یہ شعر پڑھتی ہیں۔قرآن مجید سے اتنا پیار کیوں کرتے ہیں؟ ماں :۔قرآن پاک کس کا کلام ہے؟ بچھہ : خدا تعالی کا جو اس نے اپنے پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھایا۔ماں : کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس ترتیب میں جس میں آج تک ہم قرآن مجید پڑھتے ہیں کب لکھوایا گیا ؟ بچہ :۔یہ تو مجھے پتہ ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلّم قرآن مجید کا جو حصہ خدا تعالیٰ انہیں سکھاتا تھا لکھوالیا کرتے تھے۔ماں :۔پھر خود آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حضرت جبرائیل کے بتائے ہوئے طریق پر ترتیب سے لکھوایا بچہ : عام طور پر آپ کن صحابی سے قرآن مجید لکھواتے تھے ؟ ماں :۔حضرت زید بن ثابت سے۔آپ بتائیے قرآن مجید کی پہلی آیت کون ہی نازل ہوئی۔