گل — Page 27
27 :- اِقْراً اباسم رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ ماں :۔قرآن پاک کے سیپاروں اور سورتوں کی تعداد بھی بتائیے؟ بچہ :۔۳۰ سیپارے اور ۱۱۴ سورتیں۔ماں : آپ کو علم ہے ہر سورۃ سے پہلے بسم اللہ لکھی ہوتی ہے۔قرآن پاک میں ایک سورۃ ہے جس کے شروع میں بسم اللہ نہیں ہے اور ایک سورۃ میں دو دفعہ آتی ہے۔بچہ :۔سورۃ تو یہ سے پہلے بسم اللہ نہیں ہے اور۔ماں : سورۃ نمل میں دو دفعہ آئی ہے۔اب ہم سوچ سوچ کہ ان نبیوں کے نام بتاتے ہیں جو ہم نے قرآن مجید میں پڑھتے ہیں۔بچہ : حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت اسمعیل علیہ السلام، حضرت یعقوب علیہ السلام، اور حضرت یوسف علیہ السلام۔ماں : اور حضرت اسحاق علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت عیسی علیہ السلام، حضرت ذکریا علیہ السلام، حضرت الیاس علیہ السلام، بچہ : حضرت رسول کریم کے نام سے ایک سورۃ بھی ہے ، سورۃ محمد ماں : حضرت نبی کریم کے علاوہ بھی نبیوں کے نام سے سورتیں ہیں۔سورۃ ابراہیم ، سورۃ یوسف، سورة نوح، سورة لقمان ، سورۃ یونس بچہ : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام قرآن پاک میں کتنی دفعہ آیا ہے؟ ماں : چار مرتبہ