گل — Page 74
74 راشدین ہوں گے۔اُن کے بعد مسلمان بادشاہ ہوں کی طرح حکومت کریں گے۔پھر ایسا زمانہ آجائے گا۔جسمیں لوگ خدا تعالیٰ۔قرآن مجید کو بھول جائیں گے۔ایسے لوگوں کے لئے خدا تعالیٰ ہر صدی کے بعد ایک ایسا نیک آدمی بھیجے گا۔جو دین میں شامل ہونے والی غلط باتیں نکالے گا اور صحیح باتیں سکھائے گا۔بچہ : صدی کسے کہتے ہیں؟ ماں :- صدی سو سال کو کہتے ہیں۔سینچری بھی کہتے ہیں۔اور ہر صدی میں خدا کی مدد سے دین سکھانے کے لئے آنے والے شخص کو مجدد کہتے ہیں۔بچہ : رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کو کتنا عرصہ گزرا؟ ماں :۔چودہ سو سال یعنی چودہ صدیاں گزر چکی ہیں۔بچہ :۔تو چودہ مجد دآئے ہوں گے ماں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا تھا کہ تیرہ صدیوں کے شروع میں مجدد آئیں گے۔مگر چودہویں صدی میں بہت بڑا مجدد آئے گا۔آپ نے اس مجدد کو مہدی کہا یعنی ہدایت دینے والا۔سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کرنے والا۔کئے؟ بچہ :۔جب ہر صدی میں ایک مجدد آیا تو لوگ کچی تعلیم کو بھول کیوں ماں : جب کوئی چیز بار بار دہرائی نہ جائے تو بھول جاتی ہے۔یہی حال بچی تعلیم کا ہوا۔اس بات کو یوں سمجھ لو جیسے انسان بیمار ہوتا ہے۔بخار کھانسی۔سر درد وغیرہ یہ جسمانی بیماریاں ہوتی ہیں۔جب لوگ کچی تعلیم پر عمل نہ کریں تو روحانی طور بیمار ہو جاتے ہیں۔بچہ :۔جسمانی بیماری کے لئے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔روحانی