گل — Page 84
84 ماں : احادیث میں لکھا ہے کہ آنحضور کی وفات کے ۱۲۰۰ سال بعد مہدی آئیں گے۔( النجم الثاقب جلد 2 209) جب بات بہت عرصہ بعد کی بتائی جاتی ہو تو صدیوں کا حساب ہوتا ہے۔آنحضور نے فرمایا تھا کہ ہر صدی کے سر پر مجدد آئیں گے۔اور چودہویں صدی میں امام مہدی آئیں گے۔بچہ :۔صدی کا سر کسے کہتے ہیں۔ماں :۔عربی میں لفظ رائس استعمال ہوا ہے جس کا مطلب سر ہے۔جب صدیوں کا حساب کرتے ہیں تو سر سے مراد ایک صدی کا بالکل آخری اور ای صدی کا بالکل پہلا حصہ ہوتا ہے۔بچہ : پھر ہر صدی کے سر پر مجدد آئے تھے؟ ماں :۔تیرہ صدیوں کے تیرہ مجدد آئے اور چودہویں صدی کے مجدد امام مہدی آئے۔جب ہم صدی گنتے ہیں تو اگر ہم من بارہ سو بولیں تو تیرہویں صدی مراد ہوتی ہے۔یہ تو آپ سمجھ گئے۔اب آپ سوچ کر بتائیں کہ اند از امام مہدی کب ظاہر ہو سکتے ہیں۔بچہ : یہ تو کچھ مشکل نہیں تیرہویں صدی کے آخر یا چودہویں صدی کے شروع میں۔ماں :۔بالکل ٹھیک سن ہجری کے مطابق حضرت مسیح موعود ۱۴ شوال ۱۲۵۰ ہجری میں پیدا ہوئے اور چالیس برس کی عمر میں چودہویں صدی کے سر پر یعنی ۱۲۹۰ ہجری میں مہدی ہونے کا دعویٰ فرمایا۔بچه -: یہ سب حساب کتاب تو اُس وقت سب مسلمانوں نے لگا لیا ہوگا۔ماں :۔سب نے لگایا تھا۔خاص طور پر مذہبی علم رکھنے والے لوگوں نے۔