گل

by Other Authors

Page 76 of 102

گل — Page 76

76 حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم پیارے بچو ! میں آپ کو ایک ایسی بات بتا رہی ہوں جس کو سمجھنے کے بعد آپ کو بہت خوشی ہوگی اور آپ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرینگے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک ایسے نبی کو ماننے کا موقع دیا جو دنیا کے سارے انسانوں سے بڑی شان والا۔سارے نبیوں سے بہتر اور سب کا سردار ہے جو خدا تعالیٰ کا سب سے پیارا ہے۔اور جس نے خدا تعالیٰ سے سب انسانوں سے زیادہ پیار کیا ایسے پیارے انسان کو خدا تعالیٰ نے سب سے بڑا انعام دیا۔سب سے بڑا عہدہ دیا۔سب سے بڑا مرتبہ دیا سب سے اونچی شان دی۔جو سب سے اونچی جگہ پر ہوتا ہے۔اُس سے اُونچا کوئی نہیں ہو سکتا۔اس بلند مرتبے کا نام اس انعام کا نام ہے۔خاتم النبیین۔یہ نام تو آپ نے پہلے بھی سنا ہو گا مگر آپ کو اس کا مطلب نہیں آتا ہو گا۔یہ عربی کا لفظ ہے۔خاتم کا مطلب ہے مہر اور نہین کا مطلب ہے سب نبیوں کی۔اس کا کی۔اس مطلب ہوا نبیوں کی مہر۔یہ مرتبہ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو ملا۔صرف آپ کو ملانہ آپ سے پہلے کسی کو ملانہ آپ کے بعد کسی کو مل سکتا ہے اس نام خاتم النبین سے آپ کی بلندشان کیسے ظاہر ہوتی ہے۔یہ بھی ہمیں قرآن پاک نے سکھایا ہے۔جب خدا تعالیٰ نے دنیا بنانے کا ارادہ کیا تو اس دنیا میں ساری مخلوق سے سمجھدار مخلوق انسان کو پیدا کرنا چاہا۔ابھی پہلا انسان بھی نہیں بنا تھا جب خدا تعالیٰ نے اپنے نور سے ایک حصہ انسانوں کو دینے کا فیصلہ کیا۔اُس نے ایک مکمل انسان بنایا جس میں سب خوبیاں ہوں۔اس کا نام محمد رکھا اور اس میں اپنا نور ڈالا اس نور کو نور محمد کی کہا۔اس نور سے دوسرے انسانوں کو بھی کچھ ال