گل — Page 52
52 کے لئے بھاگ کر نہیں جاتے بلکہ وقار کے ساتھ چل کر جاتے ہیں۔حال میں ستی اور کمزوری نہ ہو، بہادر ، صحت مند نظر آئیں اور دیکھنے والوں کو لگے کہ اللہ تعالی کی فوج کے سپاہی جارہے ہیں جو اذان کی پکار سنتے ہی نماز کے شوق سے جمع ہو رہے ہیں بچہ :۔اہتمام کیسے کریں۔ماں :۔فجر کی نماز اور تلاوت کے بعد جو بھی ضروری کام کرنے ہوں جلدی جلدی کریں۔ناخن کاٹیں ، بال کٹوانے ہوں تو کٹوا ئیں۔نئے یا ڈھلے ہوئے کپڑے استری کریں۔موزے اور جوتے صاف کریں۔باقی بہن بھائیوں کی بھی ان کاموں میں مدد کریں۔پھر پانی گرم کروا ئیں اگر سردیاں ہوں تو۔گرمیوں میں تو تازہ پانی سے غسل کرتے ہیں۔غسل کر کے کپڑوں پر خوشبو لگا ئیں۔بچہ :۔یہ سب تو عید کی تیاری ہو گئی۔ماں :۔جمعہ بھی عید کی طرح ہوتا ہے جو ساتویں دن آتا ہے بچہ : جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد بہت مزہ آتا ہے۔رشتہ داروں اور بزرگوں کو سلام کرتے ہیں تو بہت دعا ئیں ملتی ہیں۔ماں :۔گھر سے نکلتے وقت بچیاں بڑا دو پٹہ اور بچے ٹوپیاں پہنیں۔جیب میں ٹوپی لے کر نہ جائیں بلکہ سر پر پہن کے جائیں۔بہت پیارے لگتے ہیں آپ ٹوپی پہن کر۔بیت میں داخل ہونے کی ایک دعا ہے۔