گل

by Other Authors

Page 28 of 102

گل — Page 28

28 بچہ : آپ نے بتایا تھا کہ قرآن پاک تھوڑا تھوڑا کر کے نازل ہوا۔کل کتنا عرصہ لگا ؟ ماں : آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت چالیس سال میں ملی اور تریسٹھ سال میں آپ کی وفات ہوئی۔اس عرصہ میں خدا تعالیٰ آپ کو قرآن پاک تھوڑا تھوڑا کر کے سکھاتا رہا اب آپ بتائیے قرآن پاک کتنے عرصہ میں نازل ہوا۔بچہ :۔تمیس سال میں ماں :۔اب میں آپ کو قرآن مجید سے حوالہ تلاش کرنا سکھاتی ہوں۔اگر کہیں لکھا ہو۔سورۃ نساء آیت ۷ یا لکھا ہو سورۃ مائده ۱۱۸، سورۃ یونس آیت ۱۷ تو کس طرح تلاش کرتے ہیں۔بچہ : یہ تو کچھ مشکل نہیں فخر آن پاک کے آخر میں لکھا ہوتا ہے کہ کون سی سورۃ کون سے پارے میں ہے وہاں سے قرآن پاک کھول لیا اور آیات کے نمبر بھی لگے ہوتے ہیں وہاں سے آیت تلاش کر لی۔ماں : اچھا تو آپ ان تینوں آیات کے حوالے تلاش کر کے ان کا مطلب سنائیے۔- بچہ : سورۃ نساء آیت ۷ کا مطلب ہے۔:۔۔اور جولوگ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کریں