گل — Page 16
16 ماں :۔پیارے آقا کے دادا اور چچا کا نام بھی بتائیے؟ بچہ : دادا کا نام عبد المطلب اور چچا کا نام ابو طالب تھا۔آپ کے ابو آپ کی پیدائش سے پہلے ہی فوت ہو گئے تھے۔ماں :۔آپ کا نام کس نے رکھا تھا؟ بچہ :۔آپ کا نام آپ کے دادا نے رکھا۔آپ کے دادا چاہتے تھے کہ آپ کا پوتا بڑا ہو کر بہت بڑا اور اچھا آدمی بنے۔اس لئے انہوں نے پیارے آقا کا نام محمد یعنی بہت تعریف کے قابل رکھا۔ماں :۔آپ کو کس نے دودھ پلایا تھا۔اور آپ کے دودھ شریک بھائی کا نام کیا تھا؟ بچہ : آپ کو دائی حلیمہ نے دودھ پلایا تھا۔اور آپ کے دودھ شریک بھائی کا نام عبداللہ تھا جس سے آپ کھیلا کرتے تھے۔آپ دائی حلیمہ کے پاس چار سال تک رہے۔ماں - آپ اپنی امی حضرت آمنہ کی ساتھ کتنا عرصہ رہ سکے؟ :۔بچہ :۔صرف دو سال پھر آپ کی امی فوت ہو گئیں۔اُس وقت آپ تصرف چھ سال کے تھے۔ماں : آپ کی امی کا انتقال ابواء کے مقام پر ہوا پھر آپ اپنے دادا جان کے پاس آگئے۔وہاں کتنا عرصہ رہے؟ بچہ : دادا جان کے پاس بھی دو سال رہے پھر آپ کے دادا بھی فوت ہو گئے تو آپ اپنے چا ابو طالب کے پاس رہنے لگے۔