گل

by Other Authors

Page 12 of 102

گل — Page 12

12 " خوف ہو تو یا حفیظ کہیں علم حاصل کرنے کی دعا کرنا ہو تو اے علیم خدا مجھے علم سکھا۔اس کے علاوہ ان خوبیوں کو انسان اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرے۔جیسے خدا اعلیم ہے۔بندے علم سیکھنے کی کوشش کریں اور دوسروں کو سکھا ئیں۔میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی کچھ صفات سکھاتی ہوں۔☆ الملك سب سے بڑا بادشاہ دونوں جہانوں کا مالک۔سب لوگ اس کے محتاج ہیں۔اس کے اوپر کوئی حاکم نہیں۔صرف وہی دے سکتا۔اس لئے صرف اُسی سے مانگنا چاہیئے۔☆ القدوس سب سے زیادہ پاک جس میں کسی قسم کی کمی کا خیال بھی نہ آئے۔اُس کے ماننے والے بھی کوشش کریں کہ کسی قسم کی برائی اُن میں پیدا نہ ہو۔سوچیں بھی اچھی بات۔کریں بھی اچھی بات۔فرشتوں کی طرح پاک ہو جائیں۔☆ السلام سب سے زیادہ سلامت اور سلامتی دینے والا جس سے نفع اور ہی نفع پہنچے اس لئے انسان بھی ایک دوسرے کے لئے سلامتی والے بنے کی کوشش کریں۔ہ المُومِن امن دینے والا۔اس دنیا میں بھی امن دینے والا۔اور آخرت میں بھی امن دینے والا۔انسان بھی دوسروں کو اپنی اور غیروں کی برائی سے امن دینے والے بنیں