گل

by Other Authors

Page 13 of 102

گل — Page 13

13 محمد العزيز غالب آنے والا۔جو چاہے کر سکنے والا۔جس پر کوئی اور غلبہ نہ پاسکے جب ہمارا خُدا غالب آنے والا خدا ہے۔تو صرف اُسی سے اپنے لئے علم و عمل، خدا کی پہچان ، اور دنیاوی ضروریات طلب کریں کسی اور کے آگے ہاتھ نہ پھیلا ئیں۔☆ الْجَبَّارُ زبردست، بگڑے ہوئے کام بنانے والا ، اتنی بلندشان والا ، کہ اُس کی شان کو سمجھنا عقل کے بس کی بات نہ ہو۔انسان اپنی برائی کی باتوں پر زبردستی قابو پائے اور اپنے اعمال کو بہتر بنائے۔حمير المتكبر بڑائی والا بزرگ۔اس بات سے بے نیاز کہ کوئی اس کی قدر معلوم کرے۔انسان کا خُدا اُسے سکھاتا ہے کہ خدا سے رشتہ جوڑ کر دنیا کی شان و شوکت والے بے حقیقت لگتے ہیں۔☆ الخَالِق بنانے والا۔اپنی مخلوق کو اپنی حکمت اور اندازوں کے مطابق بنانے والا۔چاند ، سورج، زمین ایک رفتار سے چلتے ہیں۔ان کی حرکت کو خاص اندازے سے بنایا ہے۔الباری پیدا کرنے والا۔سب سامان اس کا ہے۔بنانے والا وہ ہے۔جب اس کا حکم ہوتا ہے۔تو کوئی پیدا ہوتا ہے۔اس لئے اپنی سب ضروریات اسی سے بیان کریں۔تعویز گنڈے، پیر، فقیر ٹونے ، کچھ نہیں دے