غنچہ

by Other Authors

Page 15 of 76

غنچہ — Page 15

15 اللہ تعالیٰ کے رسولوں پر ایمان ماں۔آپ کو علم ہے نبی یا رسول کسے کہتے ہیں؟ بچہ۔اچھی طرح علم ہے خدا تعالیٰ کے پیغام کو بندوں تک پہنچانے والوں کو ریسول یا پیغمبر کہتے ہیں نبی کا مطلب آپ بتا دیجئے۔ماں۔نبی کا مطلب ہے خدا سے غیب کی خبریں ملنے پر دوسروں کو بتانے والا۔بچہ۔مجھے یہ بھی معلوم ہے خدا کے نبی کیوں آتے ہیں جب لوگ خدا کو بھول جاتے ہیں۔بُرے کام کرتے ہیں تو اللہ پاک اُن میں سے ایک بہت نیک آدمی کو چن کر اس کو نبی بنا تا ہے۔ماں۔بالکل ٹھیک۔نبی کے بہت سے کام ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے حکم کہ ایسا کرو ایسا نہ کرو لوگوں کو بتائے۔۔۔ان کی بُرائیاں دور کر کے انہیں پاک بنائے اور خدا تعالیٰ کے دیے ہوئے پیغامات انہیں سمجھا سمجھا کر بتائے۔ان کے مطابق کام کرنا سکھائے۔بچہ نبی خود تو کبھی بُرا کام نہیں کرتے ہوں گے۔ماں۔بالکل نہیں بیٹے۔نبی بُرا کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔اللہ پاک جی کے فرشتے انہیں ہر وقت اچھی سے اچھی بات سکھاتے ہیں اُن کے دل پاک ہوتے ہیں وہ صرف وہی بات کرتے ہیں جو خدا تعالیٰ اُن کو سکھاتا ہے۔بچہ۔نبیوں پر ایمان لانا کیوں ضروری ہے۔ماں۔اصل بات تو خدا تعالیٰ پر ایمان لانا ہے اگر ہم اس کی طاقتوں ،اس کی قدرتوں اُس کی خوبیوں ، اُس کی صفات کا علم حاصل نہیں کریں گے تو اُسے سمجھ نہیں پائیں گے۔نبیوں پر ایمان لانے سے ہمیں خدا کا پتہ چلتا ہے۔