غنچہ

by Other Authors

Page 73 of 76

غنچہ — Page 73

قرآن مجید پڑھانے کیلئے لازمی ہدایت خدا تعالیٰ کے کرم سے جماعت کے لئے قاعدہ میسرنا القرآن کی صورت میں بچوں کو قرآن پاک سکھانا بہت آسان ہو گیا ہے ساڑھے تین سال تک بچوں کو بلاکوں پر یا گنے کے ٹکڑوں پر ا ب ت لکھ کر پہچاننے کی عادت ڈالی جائے۔چار ساڑھے چار سال تک قاعدہ لیسر نا القرآن مکمل کروا دیا جائے۔قاعدے کے آخری صفحات بار بار سُنے جائیں پھر ساڑھے چار یا پانچ سال تک کی عمر کے بچے کو مکمل ناظرہ پڑھا دیا جائے کوئی غلطی اس لئے نہ برداشت کی جائے کہ بڑا ہو کر ٹھیک کرے گا ابتدا میں سیکھا ہوا دماغ میں راسنج ہو جاتا ہے بچے کو سکھائیے کہ لباس اور ہاتھ صاف ہوں قرآن پاک رکھنے کی جگہ صاف ہو۔قرآن پاک کو احتیاط سے پکڑا جائے ، قرآن پاک جس جگہ پڑھ رہے ہوں اُس سے اوپر کوئی بیٹھے قرآن کریم کی طرف پاؤں یا پیٹھ ہر گز نہ کریں۔قرآن کریم کھول کر ادھر اُدھر کی باتیں نہ کریں۔سب سے بہتر یہ ہو گا کہ مائیں بچوں کو خود پڑھائیں اگر کسی جگہ پڑھنے کے لئے بھیجیں تو اسکی کہ لیں کہ وہ صحیح پڑھا سکتے ہیں اور اس کے پاس آنے والے دوسرے بچے بد کلامی تو نہیں کرتے۔قرآن مجید پڑھنے سے پہلے اَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيُطنِ الرَّحِيمِ بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ، الان گا پہ ھنا سکھائیں اور جس جگہ ادا مرونواہی کا ذکر ہو ساتھ ساتھ بچوں کو نصیحت کرتی چاہیئے۔خدا تعالیٰ ہمیں قرآن پاک پڑھتے پڑھانے، سمجھنے سمجھانے عمل کرنے کی توفیق دے۔آمین