غنچہ

by Other Authors

Page 38 of 76

غنچہ — Page 38

38 حضرت آمنہ کو خدا تعالیٰ نے چاند سا بچہ دیا تو حضرت آمنہ نے حضرت عبدالمطلب کو بلوایا اور یہ چاند اُن کی گود میں ڈال دیا۔آپ بے انتہا خوش ہوئے اس دن آپ کو اپنے بیٹے حضرت عبد اللہ بہت یاد آئے پھر انہوں نے پوتے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرنے کے لئے خانہ کعبہ کا طواف کیا۔خانہ کعبہ تو خدا کا گھر ہے نا ! اور طواف کہتے ہیں اُس کے گرد چکر لگانے کو حضرت عبد المطلب نے گود میں ننھے پوتے کو لے کر کعبہ کا طواف کیا اور خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اس طرح ایک دن کے بچے نے خدا کے گھر کا طواف کیا۔بچہ خانہ کعبہ میں سب کو جانے کی اجازت تھی؟ ماں۔حضرت عبد المطلب مکہ کے قبیلہ قریش سے تھے۔آپ کے پر دادا کا نام ہاشم تھا۔اس لئے آپ کا خاندان بنو ہاشم یعنی ہاشم کی اولاد کہلاتا تھا۔یہ خاندان خانہ کعبہ کا محافظ اور سردار تھا۔اس لئے خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے لئے انہیں کسی اجازت کی ضرورت ہی نہ تھی۔بچہ پیارے بچے کا نام کس نے رکھا۔ماں۔حضرت آمنہ نے خواب میں دیکھا تھا کہ بچے کا نام احمد ہوگا۔احمد کا مطلب ہے تعریف کے قابل۔آپ کے دادا نے بہت تعریف کے قابل یعنی محمد نام رکھا۔اور یہی نام سب نے پسند کیا۔آپ کی پیدائش سے پہلے خدا نے اپنے پیارے نبیوں کو بتایا تھا کہ ایک بہت شان والا نبی پیدا ہو گا۔اس کا نام محمد ہو گا۔پرانی کتابوں میں بھی آنے والے نبی کا نام محمد یم لکھا ہوا تھا جس کا مطلب ہے میرا محمد۔بچہ۔اس کا مطلب ہے ہمارے نبی کا نام اللہ تعالیٰ نے رکھا۔ماں۔بالکل ٹھیک مرضی تو خدا کی تھی کہ محمد نام رکھا جائے۔اس بچے کی پیدائش سے سارے چچا بہت خوش ہوئے۔آپ کے چچا ابولہب کو جب اُن کی لونڈی