غنچہ

by Other Authors

Page 17 of 76

غنچہ — Page 17

17 مرنے کے بعد جی اُٹھنے اور تقدیر پر ایمان ماں۔ارکانِ اسلام میں سے خدا تعالیٰ پر ایمان ، ملائکہ یعنی فرشتوں پر ایمان ، خدا تعالیٰ کی کتابوں پر ایمان خدا تعالیٰ کے رسولوں پر ایمان کے متعلق آپ کو بتا جیکی ہوں۔آج قیامت پر ایمان کے متعلق بتاؤں گی۔بچہ۔خدا تعالیٰ کو ہم نہیں دیکھ سکتے مگر اُس کی قدرتوں کو دیکھ کر ایمان لائے۔فرشتوں کو ہم دیکھ نہیں سکتے مگر اُن کے کاموں سے ہم ایمان لائے۔قرآن مجید اور رسولوں کو دیکھ سکتے ہیں آپ بتائیں قیامت بھی دیکھ سکتے ہیں یا نہیں۔ماں۔اتنا لمبا سوال کر دیا آپ نے۔آپ کو ہر بات سمجھاؤں گی یہ تو آپ کو عالم ہے کہ اس دنیا میں جو بھی آتا ہے پہلے چھوٹا سا ہوتا ہے پھر بڑا ہوتا ہے۔پھر بوڑھا ہوتا ہے۔بچہ دادا ابا کی طرح۔ماں۔جی بیٹا۔پھر خدا تعالیٰ اپنے پاس بُلا لیتا ہے۔ہر شخص کو ایک دن مرنا ہے اور اس ساری دنیا کو ایک دن ختم ہو جاتا ہے۔اسی کو قیامت کہتے ہیں۔مگر مرنے کے بعد اللہ پاک پھر زندہ کرے گا۔یہ علم نہیں کہ کس شکل میں زندہ کرے گا۔پھر اُس سے زندگی میں کئے ہوئے کاموں کا حساب لے گا۔اچھے کام کے ثواب دے گا اور بُرے کام کی سزا ملے گی۔بچہ تقدیر پر ایمان کسے کہتے ہیں۔ماں۔ہر چیز کے لئے ایک اندازہ ہے کوئی جیسا کرے گا ویسا پھل پائے گا۔تمام باتوں کا علم اللہ تعالیٰ کو ہے۔