غنچہ

by Other Authors

Page 18 of 76

غنچہ — Page 18

18 نماز ماں اسلام کا پہلا رکن کلمہ طیبہ ہے۔دوسر ا بتائیے؟ بچہ اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے۔ہم دن میں پانچ نمازیں پڑھتے ہیں۔ہر نماز کا وقت مقرر ہے۔ماں اپ میں آپ کو ہر نماز میں پڑھی جانے والی رکعات بتاتی ہوں۔نماز فجر2 رکعات سنت اور 2 رکعات فرض نماز ظہر پہلے 4 رکعات سنت پھر 4 رکعات فرض اور پھر 2 رکعات سنت نماز عصر 4 رکعات فرض نماز مغرب 3 رکعات فرض اور 2 رکعات سنت نماز عشاء 4 رکعات فرض 2 رکعات سنت اور 3 رکعات وتر 1 بچہ ان کو میں انشاء اللہ یاد کر لوں گا۔ماں آپ کو قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدُ تک نما زیاد ہے۔بچہ جی ہاں۔آپ مجھے وضو کرنے کا طریقہ اس طرح بتائیے کہ میں آسانی سے یادکرسکوں۔ماں غور سے توجہ سے سُنو۔اور ساتھ تصویر میں دیکھتے جاؤ۔1 اسکول کے نصاب میں نماز کی جو رکعات درج ہیں۔بچوں کو وہی اسکول میں بتانی چاہئیں۔رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عام انسان کی طاقت اور سہولت کے لئے جو نماز کی کم سے کم رکھات مقرر کی ہیں وہ اس نصاب میں درج ہیں