غنچہ — Page 8
سب کو صفات کہتے ہیں اور قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار صفات بیان کی گئی ہیں۔عام طور پر خدا تعالیٰ کی نانوے صفاتی نام ہیں۔میں آپ کو کچھ نام یا د کراتی ہوں پھر آپ کو ان کے مطلب بتاؤں گی۔آپ میرے ساتھ دہراتے جائیں۔ماں۔اللہ رب الرحمن الرحیم۔مالک یوم الدین بچہ۔یہ تو بہت آسان ہیں میں دہرا نا رہوں گا تو مجھے یاد ہو جائیں گے آپ سب ناموں کے مطلب بتائیے۔ماں۔اللہ خدا کا صفاتی نام ہے۔اللہ کا مطلب ہے ہر قسم کی تعریف کے قابل ، ہر قسم کی خوبی والا۔ہر قسم کی طاقت کا مالک جس کے اوپر یا جس کے برابر اور کوئی نہیں۔بچہ اور رب کا کیا مطلب ہے؟ ماں۔رب کا مطلب ہے آقا ، مالک ، پھر اپنی پیدا کی ہوئی چیز کو بڑھانے والا۔بڑھانے کے سب سامان کرنے والا۔آپ نے پودے دیکھے ہیں ایک پودا ایک ننھے سے بیج سے اُگتا ہے پھر ایک درخت بن جاتا ہے۔پھر اسی طرح اللہ تعالیٰ نے پینے کے لئے دودھ دیا۔پانی دیا۔کھانا دیا۔ماں باپ بچوں کو سنبھالنے کے لئے دیے۔اس طرح ہم سوچنے لگیں تو زمین آسمان کی ہر چیز انسان اور رزق سب کچھ دینے والا اور کوئی نہیں صرف رب ہے۔ماں۔اگر ہم اس طرح ایک ایک چیز کو دیکھیں اور غور کریں تو ہمیں خدا تعالیٰ صاف نظر آجاتا ہے۔بچہ۔اب میں سمجھ گیا ہم خدا تعالیٰ کو دیکھ نہیں سکتے مگر محسوس کر سکتے ہیں اس کا مطلب ہوا خدا تعالیٰ تو ہمارے دل میں رہتا ہے۔اب رحمن کا مطلب بتائیے۔ماں۔ٹمن کا مطلب ہے بن مانگے دینے والا۔خدا تعالیٰ نے ہر قسم کا سامان بن مانگے دیا ہے تا کہ انسان اس کو استعمال کر کے اچھے اچھے کام کرے آپ نے بہت