مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 202 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 202

202 اس آدھے ٹائم میں بھی اگر مجھے کوئی ذاتی ضروری کام پڑ جاتا تو آپ چھٹی دے دیا کرتے تھے۔میرا کام چونکہ دو دفاتر میں تقسیم تھا اس لئے اگر میں پہلے دفتر سے کام کے باعث آپ کے پاس لیٹ پہنچتا تو آپ کی انکساری کا یہ عالم تھا کہ خود اپنے ٹیبل، کمپیوٹر اور ریکس کی صفائی کر لیتے تھے حتی کہ بعض اوقات میں جب فرش دھو رہا ہوتا تو کبھی کبھار خود وائپر لگا لیتے۔مجھ پر کبھی کوئی مشکل وقت آیا تو آپ نے بھر پور امداد کی جسے میں بعض اوقات یکمشت اور بعض اوقات قسطوں میں واپس کر دیتا۔آپ واقعتاً ایک غریب پرور انسان تھے۔دوسروں کی نسبت آپ میں درگزر سے کام لینے کی صفت بھی بہت نمایاں تھی یعنی اگر کبھی مجھ سے کام میں سستی ہو جاتی تھی تو حتی الوسع کوشش کرتے تھے کہ کچھ نہ کہا جائے“۔