مرزا غلام قادر احمد — Page 48
48 ارشادات حضرت خلیفۃ ابیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ امریز خطبہ جمعہ 23 /اپریل 1999ء کچھ لفظی غلطیوں کی اصلاح: ایک غلطی ایسی ہوئی ہے جو میرے علم میں ہے کہ غلط ہے اور میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ غلام قادر شہید کی رگوں میں میرا یا میری ماں کا یا میر داؤد احمد صاحب یا میر محمد الحق صاحب کا خون دوڑ رہا ہے، مجھے علم ہے، اچھی طرح جانتے ہوئے میرے منہ سے بجائے یہ نکلنے کہ کے شہید کے بچوں کی رگوں میں یہ سب خون دوڑ رہا ہے، یہ لفظ نکل گیا کہ شہید کے خون میں دوڑ رہا ہے اور ایک غلطی سے دوسری غلطی پیدا ہونے لگ گئی۔پس جو خون آپ کی رگوں سے بہا ہے بلا شبہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان کا خون ہے۔اس میں میرا یا کسی اور کے خون کے شامل ہونے کا سوال ہی نہیں ہے ہاں ان کی اولاد میں خون اکٹھے ہو گئے ہیں اور اس کی کوئی مثال بھی آپ کو کہیں دکھائی نہیں دے گی۔ان کے بچوں میں جو خون اکٹھے ہوئے ہیں وہ تو لگتا ہے مجمع البحرین ہے۔ہر طرف سے آ آ کر خون کی نالیاں مل گئی ہیں۔تو اس درستی کو بھی پیش نظر رکھیں اور ان کے متعلق جو فقرہ میرے منہ سے نکلا تھا وہ کسی پہلو سے بھی درست نہیں تھا۔وہ کہنا یہ چاہئے تھا کہ آپ کی اولاد میں یہ خون اکٹھے ہو گئے ، منہ سے نکل گیا کہ ان کے خون میں یہ سب خون اکٹھے ہو گئے۔دوسرا ایک اور غلطی جو لفظی ہے جو تحریر میں غلط لکھی گئی تھی اور اسی