مرزا غلام قادر احمد — Page 464
464 روز نامہ جرأت (6) 15/اپریل 1999ء مرزا طاہر احمد کے بھتیجے مرزا غلام قادر کو اغوا کر کے لے جانے والے ڈاکوؤں نے چناب پل پر فائرنگ کر کے مغوی اور ساتھ کھڑی بس کے مسافر کو ہلاک کر دیا ربوہ اور ملتان میں مقابلے 3 شہری مل 8 ڈاکو ہلاک تین افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے تعاقب پر ڈاکوؤں نے لنگر انہ اسکول کے طلباء اور اسٹاف کو یرغمال بنا لیا کمانڈو ایکشن میں چاروں ملزم مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے راکٹ لانچر اور دیگر اسلحہ برآمد، ملتان کے محلہ سمن آباد میں ڈکیتی کے دوران شکیل کو قتل اور اس کے بھائی، بیوی اور والدہ کو زخمی کر کے بھاگنے والے ڈاکووں کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا، مرنے والوں کا تعلق وہاڑی ملتان، مظفر گڑھ سے ہے۔چناب نگر ربوہ (نمائندہ خصوصی ) دریائے چناب کے مشرقی پل پر دن دیہاڑے ڈکیتی اور اغواء کی واردات میں جماعت احمدیہ کے سر براہ مرزا طاہر احمد کے بھتیجے مرزا غلام قادر کو قتل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق ربوہ ہائی وے روڈ پر مرزا غلام قادر اپنی کار نمبر 6021-LXF پر صبح نو بجے کے قریب جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی کار نمبر 8795-LHX میں سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر مرزا غلام قادر کو اغواء کر کے دونوں گاڑیوں کا رُخ چنیوٹ کی طرف کر لیا۔دریائے چناب کے مشرقی پل پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے ڈاکوؤں کو کاریں روکنا پڑیں۔اسی اثناء میں مرزا غلام قادر نے بچاؤ بچاؤ کا شور مچا دیا۔ڈاکوؤں نے غلام قادر پر فائر کھول دیا۔جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔فائرنگ کی زد میں آکر بس میں سوار سردار بخش بھی ہلاک ہو گیا۔جس میں سوار ایک لیڈی ٹیچر نسرین سکنہ کوٹ قاضی، بس ڈرائیور توصیف اور مسافر جبار بھی شدید زخمی ہو گئے۔اسپتال میں نسرین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔واردات کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی چنیوٹ سید جماعت علی شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔جھنگ روڈ تھا نہ لنگرانہ کی حدود میں واقع