مرزا غلام قادر احمد — Page 465
465 ایک پرائمری اسکول میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر بچوں کو یر غمال بنا لیا، پولیس نے اسکول کا محاصرہ کر کے کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے چاروں ڈاکوؤں کو ڈھیر کر دیا۔آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی جھنگ اسلم ترین اور ڈی سی جھنگ شیر افگن نے کی۔مرنے والے ڈاکوؤں کی کار سے راکٹ لانچر کے علاوہ بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ڈاکوؤں کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے۔کہ مرزا غلام قادر کو تاوان کے لئے اغوا کیا گیا ہے۔روز نامہ صحافت لا ہور (6) 15 /اپریل 1999ء مرزا غلام قادر صاحب کے واقعہ شہادت کی تفصیل چنیوٹ (تحصیل رپورٹر ) دریائے چناب پر چار دہشت گردوں نے جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا طاہر احمد اور سابق ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن پاکستان ایم ایم احمد کے بھتیجے مرزا غلام قادر کو اپنے فارم احمد نگر سے اغواء کرنے کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔اس واردات میں ایک بس مسافر سردار بخش بھی ہلاک ہو گیا۔چاروں ملزم واردات کے بعد سفید رنگ کی کار میں امین پور بنگلہ کی طرف فرار ہو گئے۔تاہم پولیس نے ان کا تعاقب شروع کر دیا۔جس پر چاروں ملزم گورنمنٹ ہائی اسکول چک 237 ج ب لنگرانہ میں گھس گئے اور انہوں نے طالب علم بچوں کو یر غمال بنا لیا۔بعد ازاں ایس ایس پی جھنگ اسلم ترین کی قیادت میں پولیس پارٹی نے گھیرا تنگ کیا تو وہ بھاگ کر گاؤں کی مسجد میں داخل ہو گئے اور انہوں نے مسجد کو مورچہ بنا کر فائرنگ شروع کر دی۔دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے۔پولیس نے ملزموں کے راکٹ لانچروں سے بچنے کے لئے بکتر بند گاڑیاں استعمال کیں اور چاروں دہشت گردوں کو زبردست مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا۔اطلاع ملتے ہی آئی جی