مرزا غلام قادر احمد — Page 459
459 پولیس نے پیچھا کیا تو ملزمان اسکول میں گھس گئے چاروں ملزموں نے بچوں کو یرغمال بنا لیا، پولیس نے محاصرہ کر کے فائرنگ کی جس سے چاروں مارے گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پولیس سمیت متعدد آفیسر پہنچ گئے۔لاشوں کی شناخت کے لئے شورکوٹ سے گرفتار ہونے والے ملزمان کو لایا گیا جنہوں نے ساتھیوں کو شناخت کر لیا، ملزموں سے 15 بم اور راکٹ لانچر بھی برآمد ہوئے۔چناب نگر (نامہ نگار) پولیس نے لشکرِ جھنگوی کے اہم رہنماؤں اور ریاض بسرا کے 4 قریبی ساتھیوں تنویر عرف تنی، جی اور اکرم فوجی وغیرہ کو مقابلے میں ہلاک کر دیا، حکومت نے ان ملزمان کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لئے لاکھوں روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح 9 بجے قادیانی جماعت کے مرزا طاہر احمد اور ایم ایم احمد کے حقیقی بھیجے مرزا غلام قادر اپنی گاڑی میں احمد نگر جا رہے تھے کہ کار میں سوار 4 افراد نے زبردستی اغوا کر لیا۔گاڑی دریائے چناب کے پل پر پہنچی تو مرزا غلام قادر نے شور مچا دیا جس پر ملزمان نے انہیں گولی مار کر نیچے پھینک دیا ملزمان کی فائرنگ سے ساتھ کھڑی بس میں سوار ایک مسافر سردار ہلاک جبکہ ایک اسکول ٹیچر نسرین شدید زخمی ہو گئی، واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے متذکرہ افراد کا پیچھا کیا تو وہ لنگرانہ میں کار چھوڑ کر اسکول کی عمارت میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر اسکول کے بچوں کو یرغمال بنا لیا ملزموں نے پولیس پر ہینڈ گرنیڈ پھینکے جس سے بچنے کے لئے پولیس نے بکتر بند گاڑیاں منگوا ئیں اور محاصرہ کر کے فائرنگ کی جس سے چاروں ہلاک ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب جہانزیب بر کی، ڈی آئی جی فیصل آباد، اور ایس ایس پی جھنگ اسلم ترین نے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر شورکوٹ میں پکڑے جانے والے ملزمان کو بھی لایا گیا۔جنہوں نے لاشوں کی شناخت کی۔پولیس نے موقع سے 15 ہینڈ گرنیڈ ، کلاشنکوف، 2 پسٹل، 3 راکٹ لانچر اور لائٹ مشین گن