مرزا غلام قادر احمد — Page 444
444 ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل کا اداریہ 23 /اپریل 1999ء تا 29 /اپریل $1999 زنده باد - غلام قادر شهید - پائندہ باد بانی سلسلہ احمدیہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے پڑ پوتے اور ” قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر صاحب کے پوتے مکرم صاحب ابن مکرم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب کو ایک مذہبی تنظیم کے بدنام دہشت گرد مجرموں نے ربوہ کے قریب دریائے چناب کے پل کے پاس 14 اپریل 1999ء کو دن دہاڑے شہید کر دیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون - شہید مرحوم کو احمد نگر کے پاس واقعہ ان کی زمینوں سے اغوا کیا گیا۔مجرموں کی سازش بہت کمینی ، بہت گہری اور نہایت خطرناک تھی جس کے بداثرات ساری جماعت احمدیہ پاکستان پر پڑسکتے تھے۔لیکن جیسا کہ حضرت خليفة اصبح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے اپنی تقدیر سے اس شہادت کے نتیجہ میں جماعت کو بہت ہولناک ملک گیر فتنہ سے بچا لیا۔اللہ تعالیٰ نے شہید مرحوم کو یہ توفیق بخشی کہ انہوں نے بڑی جرأت اور بہادری سے ان دہشت گرد مجرموں کے ہر قسم کے تشدد کا بڑی سخت جانی سے مقابلہ کرتے ہوئے ان کے منصوبوں کو ناکام کر دیا اور سڑک پر ان کی گولیوں کا نشانہ بننا قبول کر لیا۔” زیرا ایں موت است پنہاں صد حیات شہید مرحوم نے اپنے خون ،،