مرزا غلام قادر احمد — Page 445
445۔سے گویا ساری قوم کو زندگی بخش دی۔اگر چہ یہ واقعہ بہت ہی دردناک اور دلوں پر ایک لرزہ طاری کر دینے والا ہے لیکن اس پہلو سے بلا شبہ یہ شہادت ایک غیر معمولی عظمت اور امتیاز کی حامل شہادت ہے جیسا کہ حضرت خلیفہ ایح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے قیامت کے دن تک شھید کے خون کا قطره آسمان احمدیت پر ستاروں کی طرح جگمگاتا رھے گا“۔اے خدا! برتربت او بارشِ رحمت بسیار داخلش کن از کمال فضل در بیت النعیم نیز ما را از بلا ہائے زماں محفوظ دار تکیه گاه ما توی، اے قادر و ربّ رحیم ہمیں یقین ہے کہ مسیح پاک اور آپ کے مقدس خاندان کے بزرگوں کے پاک اوصاف کا حامل یہ خون جو بہایا گیا ہے یہ بہت بارور ہو کر جماعت کو بڑھا دے گا غلام قادر احمد شہید نے اپنی جان نچھاور کر کے اپنے رب کے حضور ایک لازوال زندگی پالی ہے لیکن ظالم کی پاداش ابھی باقی ہے۔ہمیں امید ہے کہ معصوم، بے گناہ اور مظلم احمدیوں کا صبر ظالموں پر ضرور ٹوٹے گا اور خدائے ذوالجلال ان سے شہید مرحوم کے ایک ایک قطرہ خون کا حساب لے گا۔وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُوانْتِقَامٍ - ارشادِ ربانی ہے ”مَنْ يَقْتُلُ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاءُ هُ جَهَنَّمُ خَلِدًا فِيْهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ۔66 وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا “ (النساء : 94) اور جو شخص کسی مومن کو دانستہ قتل کر دے تو اس کی سزا جہنم ہو گی۔وہ اس