مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 356 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 356

356 محترم رفیق مبارک میر صاحب نائب وکیل تعمیل و تحفیف : میاں صاحب سے خاکسار کی پہلی ملاقات غالباً 1990ء میں ہوئی خاکسار نے انہیں انتہائی نرم دل با اصول، صاف گو اور بہترین ایڈمنسٹریٹر پایا۔ان کی ایڈمنسٹریشن کی دو خوبیاں نمایاں تھیں ان میں سے ایک یہ کہ بہت جلد ہی معاملہ کی تہہ میں پہنچ جاتے تھے اور جو رائے قائم کرتے تھے وہ حتمی ہوتی تھی اس کے نتیجے میں شخصیت میں ایک رُعب تھا اور ان کے مہتم مقامی کے دور میں خاکسار نے دفتر خُدام الاحمدیہ مقامی میں کسی کو اونچی آواز میں بحث کرتے ہوئے نہیں دیکھا، خصوصاً شعبہ عمومی کے معاملات اور اسپورٹس ٹورنامنٹس کے دوران دوسری بات جو خاکسار نے محسوس کی وہ یہ تھی کہ اس دور میں ناظمین کے درمیان ٹیم ورک بہت نمایاں طور پر زیادہ تھی۔بطور مہتم مقامی اپنی الوداعی تقریر میں انہوں نے اپنے تجربات کا نچوڑ اور ان تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے آنے والوں کو نصائح فرمائیں خاکسار کو بڑی اچھی طرح یاد ہے کہ میاں صاحب کی پُر مغز تقریر کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ نے جو چند کلمات کہے تو انہوں نے فرمایا کہ میاں صاحب میں دوسری خوبیاں تو پہلے ہی تھیں لیکن ہمیں آج پتہ لگا ہے کہ مہتم مقامی کے عهده نے انھیں بھت اچھا مقرر بنا دیا اپنی شہادت سے ڈیڑھ ماہ قبل AACP کے سالانہ کنونشن Annal Convention کے موقع پر میاں صاحب نے چائے کے انتظامات کے لئے خاکسار کی ڈیوٹی لگائی تھی۔لیکن ایسا ہوا کہ چائے سے قبل کا Session مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ قبل ختم ہو گیا اور چائے انبھی تیار نہیں ہوئی تھی۔اس بناء پر