مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 355 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 355

355 ہو جائے گا۔کچھ دنوں بعد واقعی ایک مہمان کے نہ آنے کی وجہ سے خاکسار کو ان کے پاس جانا پڑا اور چند گھنٹے کے نوٹس پر دعوت دی۔جس کو انہوں نے نہایت خوشدلی اور بشاشت سے قبول کیا اور فرمانے لگے فخر صاحب! آپ جب بھی کہیں گے خاکسار ضرور حاضر ہو گا۔آپ کا یہ انداز آج تک خاکسار کو یاد ہے۔اتنی معمور الاوقات زندگی گزارنے والے نہایت شفقت سے درخواست کو قبول کر رہے تھے۔اعلیٰ اخلاق سے مزین ایسی شخصیات دھرتی پر کم ہی جنم لیتی ہیں۔ہماری