مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 319 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 319

319 17 اپریل 1999ء سیدی کل کے حضور کے خطبہ کے بعد نفس نے یوں محسوس کیا کہ ایک ٹھنڈی پھوار سے رُوح اور بدن دھل گیا ہو اور ایک گونا گوں سکون نے اضطراب کی جگہ لے لی ہو۔میں حضور کی توجہ حضور کے اس خطبہ سے پہلے خطبہ کی طرف دلوانا چاہتا ہوں جو اس وقت مجھے عجیب معلوم ہوا اور پھر حافظ مظفر احمد صاحب نے بھی یہ بات دُہرائی کہ حضور نے ارشاد فرمایا کہ محرم شروع ہو چکا ہے اور ان ایام میں خاص طور پر اہلِ بیت کے لئے درود شریف پڑھی جائے اور ابھی محرم کے مہینے کے شروع ہونے میں چند روز باقی تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے خود کو، اپنے رویا اور الہاموں کی بناء پر اہلِ بیت میں شامل فرمایا ہے۔حضرت عائشہ کا مادر مہربان کی طرح آپ کو ران پر لٹانے والی رویا بہت مشہور ہے اور پھر حضرت سلمان فارسی کو من اهلی فرمانا مشہور حدیث ہے۔“ مرزا مجید احمد غمزدہ باپ نے تنہائی میں اپنے مولیٰ کریم سے دعائیں مانگیں یا دل کی سونی نگری دکھا کر اپنے حضور سے دُعاؤں کی التجا کی اپنے شہید بیٹے کی تصویریں نظم و نثر میں اظہارِ درد، اخبارات کے تراشے جمع کئے انہیں خوبصورت البم میں سجایا۔اور حضور کی خدمت میں بھیج دیا۔