مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 297 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 297

297 کی تھیں۔باپ سے محرومی کا کوئی بدل نہیں ہوتا مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کو میل و محبت کا ایسا درس دیا ہے کہ گویا ساری جماعت ایک کنبہ ہے اور خلیفہ وقت حقیقی باپ اور ماں سے بڑھ کر پیار کرنے والا، مشکل میں زیادہ قریب آکر سر پر ہاتھ رکھنے والا۔بچی سطوت نے اُداس ہو کر حضور کو دعا کے لئے نہ جانے اپنی زبان میں کیا کیا لکھا ہو گا کہ جس کا حضور ایدہ الودود نے اتنا پیارا جواب دیا ہے۔لندن 9-7-99 پیاری عزیزہ صالحہ سطوت سلمھا اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته تمہارا خط ملا۔مجھے تم سب بہت یاد آتے ہو تمہاری امی کو تو بہت دُعائیں دیتا ہوں۔اس نے تمہارے عظیم باپ کی شہادت کے بعد بہت حوصلے اور صبر کا پاکیزہ نمونہ دکھایا ہے۔مجھے تم سب پر فخر ہے۔تمہارا ابا تو میرے بڑے پیارے تھے اور بڑے قریب تھے۔اس کی شہادت کو سلام کہتا ہوں۔اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ تم لوگوں کا خود کفیل بن جائے گا اور علم و معرفت سے نوازے گا۔عزت، دولت تمہارا نصیب ہوگی۔میری طرف سے اپنی امی کو اور دادی جان، دادا جان اور نانی جان کو بہت بہت محبت بھرا سلام اور اپنے بھائیوں کو بے حد پیار۔