مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 151 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 151

151 ڈاکٹر غلام احمد فَرُّخ صاحب تحریر فرماتے ہیں۔کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ احمدی احباب و خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی غرض سے ایک جماعتی تنظیم قائم ہے، جس کا نام ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز Association of) (Ahmadi Computer Professionals ہے۔یہ ایسوسی ایشن مکرم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت اور دعاؤں سے قائم فرمائی تھی۔ایسوسی ایشن کا مرکزی دفتر ربوہ (پاکستان) میں ہے۔اس کے علاوہ جہاں ضرورت ہو وہاں مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری سے مقامی مجلس قائم کی جاسکتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک ربوہ، لاہور، واہ کینٹ اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں مقامی مجالس قائم ہو چکی ہیں۔ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز کا دستور اساسی حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری سے رائج ہے جس کے مطابق ایسوسی ایشن خالصتاً پیشہ ورانہ -1 -2 اور غیر سیاسی تنظیم ہے۔جس کے مندرجہ ذیل تین مقاصد ہیں :- احمدیت اور کمپیوٹر سائنس اور انجنیئرنگ کے شعبوں کو ترویج دینا۔اس کے ممبران کو جدید علوم اور طریقہ ہائے کار میں مدد دینا اور ان کے اندر خود اعتمادی، ہمت اور بُردباری پیدا کرنا تاکہ وہ اس شعبہ میں امتیازی حیثیت حاصل کر سکیں۔-3 اس کے ممبران میں انتہائی انہماک کے ساتھ ایمانداری، سچائی اور محنت کی روح پیدا کرنا اور خدا تعالیٰ سے اپنے ذاتی اور پیشہ وارانہ معاملات میں ہدایت اور رہنمائی حاصل کرنا۔“ جون 1982 ء میں حضرت خلیفہ ایچ الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹیکٹس اینڈ انجنیرز (IAAAE)