مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 144 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 144

144 منصوبوں میں کامیاب کرے۔آمین حضور کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ میں نے زندگی وقف کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لئے اجازت لی تھی انشاء اللہ اگست 1989 ء میں میری (M۔S (Computer Science مکمل ہو جائے گی اس کے بعد حضور جهان مناسب سمجھیں مجھے کام پر لگا دیں۔اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں خدا تعالیٰ مجھے اپنے وقف کو نبھانے کی توفیق دیتا رہے اس سلسلے میں تحریک جدید ربوہ کو بھی خط لکھ دیا ہے۔چند دن ہوئے ایک خواب دیکھی جو جماعت سے متعلق لگی ہے اس لئے لکھنا چاہتا ہوں میں نے دیکھا کہ میں سنگلاخ پہاڑ پر جہاں کچھ ہموار جگہ ہے، کھڑا ہوں۔یہاں ایک بھینسا ہے اور کچھ ہڑیال کی طرح کے جانور ہیں یہ بھینسا اُنہیں ٹکر مارتا ہے اور اُٹھا کر دور پھینک دیتا ہے پہلے ایک کو پھر دوسرے کو اور تیسرے کو اس زور سے ٹکر مارتا ہے کہ وہ اُڑ کر پرے گہرائی میں جا گرتا ہے اور میں سوچتا ہوں یہ تو ضرور مرگیا ہوگا چنانچہ میں دیکھنے کی غرض سے نیچے اُترتا ہوں تو اس جانور کے قریب ایک چھوٹی سی دیوار پر باز بیٹھا ہوتا ہے جو کبوتر سے بڑا ہے۔اُس کی پشت میری طرف ہے اُس کا رنگ سنہری مائل ہے وہ اپنا سر موڑ کر مجھے دیکھ رہا ہے اور اُس کی آنکھوں اور جسم کی حرکات اس طرح ہیں جیسے مجھے اشارہ کر رہا ہو کہ مجھے پکڑ لو چنانچہ میں پیچھے سے جا کر اُسے آرام سے پکڑ لیتا ہوں اس کے بعد اگلے نظارے میں وہ باز حضور کو دے رہا ہوں اور آپ اس قدر خوش ہیں کہ وہ کیفیت بیان سے باہر ہے یوں لگ رہا ہے کہ اس سے زیادہ خوشی کا اظہار تو انسان کے لئے ممکن ہی نہیں آپ کا چہرہ انتہائی روشن ہے۔جس کمرے میں ہم ہیں اُس کی دیواریں بھی روشن ہیں اور تمام