مرزا غلام قادر احمد — Page 125
عظیم تعلیمی منصور 125 کے تحت خود اپنے دست مبارک سے گولڈ میڈل پہنایا۔یہ تاریخی تقریب مورخہ 7 نومبر 1980ء کو اجتماع خُدام الاحمدیہ ولجنہ اماء اللہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔اس کی تفصیل روز نامہ الفضل ربوہ کے مورخہ 12 /نومبر 1980ء کے پرچہ میں اس طرح شائع ہوئی۔چار ذہین طلباء و طالبات کو حضور ایدہ اللہ کے ہاتھوں تمغہ جات کی تقسیم ربوه 2 - نبوت / نومبر سیدنا حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ نے مجلس خدام الاحمدیہ کے 36 ویں سالانہ اجتماع کے افتتاحی اجلاس میں تعلیمی منصوبے کے تحت مختلف امتحانوں میں اوّل، دوم، اور سوم آنے والے ذہین طلباء کو تمغے تقسیم کئے۔یہ تمغے چھے طلباء اور طالبات کو دیئے جانے تھے جن میں تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل تھیں۔ان میں سے دولڑ کے غیر حاضر تھے جبکہ ایک ذہین طالب علم مکرم مرزا غلام قادر صاحب ابنِ محترم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب حاضر سے پہلے ان کا نام پکارا گیا۔انہوں نے امتحان انٹر میڈیٹ پشاور میں 1000 میں سے 751 نمبر لے کر اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔انہوں نے حضور سے مصافحہ فرمایا اور حضور نے طلائی تمغہ اُن کے گلے میں حضور ایدہ اللہ ساتھ ساتھ انعام حاصل کرنے والوں کو بارک اللہ کہتے رہے۔حضور ایدہ اللہ نے ازراہ شفقت ان ذہین طلباء و طالبات کو چاندی کے قلم انعام میں دیے۔تھے۔پہنایا تعلیمی منصوبے کے تحت تمغہ جات دیئے جانے کی یہ دوسری تقریب