مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 8 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 8

8 حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:- ” خدا کا صریح یہ منشاء معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہت سے ایسے افراد اس جماعت میں پیدا کرے جو صاحبزادہ مولوی عبداللطیف کی رُوح رکھتے ہوں اور اُن کی رُوحانیت کا ایک نیا پودہ ہوں۔جیسا کہ میں نے کشفی حالت میں واقعہ شہادت مولوی صاحب موصوف کے قریب دیکھا کہ ہمارے باغ میں سے ایک بلند شاخ سرو کی کاٹی گئی۔اور میں نے کہا کہ اس شاخ کو زمین میں دوبارہ نصب کر دو تا وہ بڑھے اور پھولے۔سو میں نے اس کی یہی تعبیر کی کہ خدا تعالیٰ بہت سے اُن کے قائم مقام پیدا کر دے گا۔سو میں یقین سے کہتا ہوں کہ کسی وقت میرے اس کشف کی تعبیر ظاہر ہو جائے گی۔(روحانی خزائن جلد 20، تذکرۃ الشہادتین صفحہ 75 ،76)