مرزا غلام قادر احمد — Page 7
7 حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:- کے ایک دفعہ ہمارے والد صاحب نے ایک خواب دیکھا کہ آسمان سے تاج اُترا اور اُنہوں نے فرمایا یہ تاج غلام قادر کے سر پر رکھ دو۔( آپ کے بڑے بھائی مگر اس کی تعبیر اصل میں ہمارے حق میں تھی۔جیسا کہ اکثر دفعہ ہو جاتا ہے کہ ایک عزیز کے لئے خواب دیکھو اور وہ دوسرے لئے پوری ہو جاتی ہے۔اور دیکھو کہ غلام قادر تو وہ ہوتا ہے جو قادر کا غلام اپنے آپ کو ثابت بھی کر دے اور انہیں دنوں میں مجھ کو بھی ایسی ہی خوابیں آتی تھیں۔پس میں دل میں سمجھتا تھا تعبیر اُلٹی کرتے ہیں اصل میں اس سے میں مُراد ہوں۔سید عبدالقادر جیلانی نے بھی لکھا ہے کہ ایک زمانہ انسان پر ایسا آتا ہے کہ اس کا نام عبد القادر رکھا۔جاتا ہے جیسا ہے کہ میرا نام بھی خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعے سے د عبد القادر رکھا۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 158، 159)