مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 56 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 56

56 اللہ تعالیٰ اپنی ذات و صفات کے ظہور اور اپنے پیارے بندوں کے از دیاد ایمان کے لئے کئی رنگ میں اپنی قدرتوں کی شان دکھاتا ہے۔وہ اپنے دوست حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عاجزانہ دعائیں سنتا ہے اور آپ کی ذریت ونسل سے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا فرما دیتا ہے پھر جب ان دعاؤں میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعائیں شامل ہو جاتی ہیں تو ایسا وجود نازل فرماتا ہے جو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دین کی حقانیت کے ثبوت کے لئے غیرت مند صالح اولاد کی طرح خود کو فنا فی اللہ کر دیتا ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس موعود مسیحا کی آمد کی خبر دی اور شناخت کے نشانات میں فرمایا يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ إِلَى الْأَرْضِ يَتَزَوَّجُ وَيُولَدْ لَهُ ( مشکوۃ کتاب الفتن باب نزول عیسی ) یعنی عیسی ابن مریم (مسیح موعود علیہ السلام) دنیا میں تشریف لائیں گے اور شادی کریں گے اور آپ کے اولاد ہو گی۔نزول مسیح یعنی مہدی معہود اور مسیح موعود علیہ السلام کی آمد سے چودہ سو سال پہلے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبان سے یہ پیش خبری غیر معمولی شان کو ظاہر کرتی ہے۔اُس مسیحا کی شادی میں الہی تصرفات اور تائید و نصرت ہو گی اور اولا دبھی اُس کے مقاصد عالیہ کو پورا کرنے والی ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔