مرزا غلام قادر احمد — Page 463
463 دیا۔تفصیلات کے مطابق چار ڈاکوؤں نے چناب نگر سے آنے والے ایک شخص غلام قادر قادیانی کو چناب کے پل پر روکا اور ایک ڈاکو اس کی کار میں بیٹھ گیا۔چناب پل پر ٹریفک پھنس جانے پر ڈاکوؤں نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قریب کھڑی ایک بس کا مسافر ہلاک ہو گیا۔نسرین اور بس ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ڈاکو غلام قادر کی گاڑی چھوڑ کر اپنی گاڑی میں فرار ہو گئے۔پولیس نے تعاقب شروع کر دیا۔ڈاکو تھا نہ لنگرانہ کی طرف جھنگ روڈ سے مُڑ گئے اور چک 237 ج ب کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب مسجد میں داخل ہو گئے اور اسکول کے اساتذہ اور طلباء کو سرینغمال بنا لیا۔اور دھمکی دی کہ ان کو ہلاک کر دیں گے۔اسی دوران پولیس اور ایلیٹ فورس سمیت پہنچ گئی۔انہوں نے مسجد میں آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے چاروں ڈاکو رینگ کر باہر نکلنے لگے تو پولیس نے کمانڈو ایکشن سے انہیں گھیر کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔نامہ نگار کے مطابق میاں غلام قادر جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا طاہر احمد کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں اور ان کا ایک رائس شیلر احمد نگر میں ہے۔یہ فیصل آباد ائیر پورٹ جاتے ہوئے جب دریائے چناب کے پل پر پہنچے تو انہیں لوٹنے کے لئے کارسوار ڈاکوؤں نے ان کا رستہ روکا اور انہیں لوٹنے کی کوشش کی۔مزاحمت پر فائرنگ سے ہلاک کر دیا۔بھوانہ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کیں۔جھنگ سے آواز کے مطابق جوابی فائرنگ کے دوران ڈاکوؤں نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے چار طالب علموں کو گلے لگا لیا۔جس سے پولیس کو ڈاکوؤں پر فائرنگ کرنا مشکل ہو گیا۔تو پھر پولیس نے کمانڈو ایکشن کر کے چاروں طالب علموں کو ڈاکوؤں سے چھڑا لیا۔ان کے قبضے سے راکٹ لانچر بھی برآمد ہوا ہے۔