مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 458 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 458

458 سے 30 سال کے دوران تھیں چناب نگر کے معروف ڈاکٹر مبشر احمد کے چچازاد بھائی مرزا غلام قادر کو کارسمیت اغواء کر کے لے گئے اور دریائے چناب کے پل پر رش کے باعث غلام قادر نے اترنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ شروع کر دی۔جس پر غلام قادر اور ایک مسافر ہلاک ہو گیا۔جبکہ مسماۃ نسرین اسکول ٹیچر کا نڈیوال اور بس ڈرائیور محمد توصیف ولد رمضان قوم آرائیں ساکن چک نمبر 119 جنوبی تھانہ سلانوالی شدید زخمی ہو گئے۔ڈاکوؤں نے پولیس کو اپنے تعاقب میں پا کر جھنگ روڈ کی طرف فرار ہونے کی کوشش کی۔چنیوٹ پولیس نے ڈی ایس پی جماعت علی شاہ کی نگرانی میں ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔جبکہ ڈاکوؤں نے تھانہ لنگرانہ کے قریب کار سے اتر کر کوٹھی کے مقام پر ایک ہائی اسکول میں پناہ لی اور اسکول کے طلباء کو سر غمال بنا کر رہائی کا مطالبہ کیا۔اسی اثناء میں جھنگ سے ایس ایس پی اسلم ترین کی قیادت میں پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی۔جس پر ڈاکوؤں کو وارننگ دیتے ہوئے آنسو گیس استعمال کی گئی اور طلبا اسکول کی دیواریں پھلانگ کر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔جبکہ ڈاکوؤں اور پولیس میں ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا۔دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آخر کار ڈاکو قریب کی ایک مسجد میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے لیکن پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کو طویل مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا۔روز نامہ پاکستان لاہور (6) 15 اپریل 1999ء ریاض بسرا کے ساتھی بھی تھی اور اکرم فوجی چنیوٹ پولیس کے ہاتھوں ہلاک نگر جا رہے تھے کہ کار میں سوار 4 افراد نے زبردستی اغوا کر لیا، تھوڑی دور جا کر مرزا غلام قادر نے شور مچا دیا تو ملزموں نے گولی مار کر سڑک پر پھینک دیا، ملزموں کی اندھا دھند فائرنگ سے ساتھ کھڑی بس میں سوار مسافر سردار ہلاک جبکہ اسکول ٹیچر نسرین شدید زخمی ہو گئی،