مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 423 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 423

423 محترمه رفعت صداقت صاحبه – جرمنی مجھے تو آپ کی عظمت پر فخر ہو رہا ہے کتنے عظیم اور بہادر ہیں آپ جو اللہ تعالیٰ نے اتنی بڑی قربانی کے لئے چن لیا ہے۔میری دعائیں ہمیشہ کی طرح آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے پاس سے ٹھنڈک عطا فرمائے۔آمین محترم محمد علی صاحب – بيت الظفر ربوه جب سے اس شہادت کی خبر سنی ہے دل و دماغ ماؤف ہو کر رہ گئے ہیں ایک سکتے اور سناٹے کا عالم ہے۔دل بے قرار ہے کاش میں نے اس حسین و جمیل اور خوشبو دار پھول کو دیکھا ہی نہ ہوتا۔اس کی دل نواز اور خوشبو دار صورت اور سیرت کے مشاہدے سے محرورم رہتا تو محرومی کا یہ احساس تو نہ ہوتا۔میں آپ کے غم اور دکھ کا تو اندازہ بھی نہیں کر سکتا لیکن میرا اور میرے جیسے بے شمار چاہنے والوں کا دکھ بھی اگر ویسا نہیں تو اس سے بہت مختلف بھی نہیں۔محترمه تحسین عبیدالله علیم صاحبه - کراچی میری پیاری بی بی نصرت! قلم اُٹھاتی ہوں۔رکھتی ہوں اُٹھاتی ہوں۔اس میں اتنے دن ہو گئے کیا لکھوں، آپ کو کیا لکھوں۔میاں صاحب کی شہادت سے محض پندرہ دن پہلے جو آنکھیں میرے دکھ میں اشکبار تھیں اُن کے آنسو کیسے پونچھوں۔میری بی بی کی نرم مسکراہٹ سے بھری خوبصورت پیاری آنکھیں۔مجھے اطلاع ملی تو میرے سامنے بار بار بھیگی ہوئی آنکھیں آتی تھیں اللہ تعالیٰ آپ کو رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا کا مصداق بنائے۔آپ کے لئے دردمند دل کو رحمت باری تعالیٰ اپنے سائے