مرزا غلام قادر احمد — Page 418
418 بہت عقیدت رکھتے تھے اور ہمیشہ محبت اور احترام سے گھر میں ذکر کرتے تھے ہمیں بھی یہی نصیحت کرتے تھے اس لئے ہمیں بھی خاص عقیدت و احترام ہے۔ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔قادر کی وفات کی خبر سنی دل دھک سے رہ گیا رہ رہ کر نصرت اور بچوں کا خیال آرہا ہے۔خدا آپ سب کو ہمت دے، صبر دے، آپ تو ماں ہیں اچانک جوان بیٹے کی موت کس طرح ہلا کر رکھ دیتی ہے یہ تو وہی جانتا ہے جس پر بیتی ہے سب سے پہلے تو ماں ٹوٹتی ہے پھر بیوی اور پھر بہنیں۔میرا چھوٹا بھائی جو چالیس سال کا تھا کبھی بیمار نہ ہوا تھا کوئی تکلیف نہ تھی اچانک ہارٹ اٹیک ہوا۔دل سے یہی دعا نکلتی ہے کہ مولی باقی رہ جانے والوں کو صبر دے۔ہم سب اللہ کی رضا پر راضی ہیں مرنا سب نے ہے کسی نے پہلے کسی نے بعد میں۔خدا آپ کو ہمت دے، صبر دے، طاقت دے، نصرت اور بچوں کو آپ کی ضرورت ہے۔محترم محمد اجمل صاحب - گیمبیا جس شان سے انہوں نے دشمن کا اکیلے مقابلہ کیا یقیناً قابل تعریف ہے یہ صرف ایک بہادر اور جری انسان ہی کرسکتا ہے۔دشمن کے بد ارادوں کو خاک میں ملا دیا اپنے مقدس خون کی لاج رکھ لی اللہ تعالیٰ کے اعلیٰ ترین انعامات میں سے تیسرے نمبر کا ٹائٹل حاصل کر لیا۔۔یہ تو اللہ تعالیٰ کی امانت تھی اُس کی رضا پر راضی ہو جائیں۔محترم عبد الباسط صاحب - فلوریڈا اللهُم مَزَقَهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ وَسَحِقُهُمْ تَسْحِيقًا